اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ علاء الدین بروجردی نے اخبار ارمان کی آج کی اشاعت میں لکھا ہے کہ گروپ پانچ جمع ایک کو ایران کے ساتھ حتمی سمجھوتے تک پہنچنے کے لۓ طے باقی ماندہ مدت ضائع نہیں کرنی چاہۓ کیونکہ اسلامی جمہوریہ ایران چار ماہ کی باقی ماندہ مدت کے بعد اپنی ایٹمی سرگرمیوں کا سلسلہ دوبارہ تیزی سے شروع کردے گا۔ علاء الدین بروجردی نے مزید لکھا ہے کہ ایران نے مذاکرات کے آغاز سے اب تک یورپ کی توسیع پسندی کے مقابلے میں ممکنہ حد تک زیادہ سے زیادہ لچک کا مظاہرہ کیا ہے اور اگر گروپ پانچ جمع ایک نے حتمی سمجھوتے کا موقع ضائع کردیا تو وہ ایک بار پھر غلطی کا مرتکب ہوگا۔ اور اس کا فائدہ یقینی طور پر ایران کا ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲